مجیب: ابو الحسن جمیل احمد
غوری عطاری
فتوی نمبر:Web-890
تاریخ اجراء: 12رمضان المبارک1444 ھ/03اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مردوں کے لیے
عورتوں کی طرح ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا گناہ کا کام ہے کیونکہ اس میں عورتوں کے ساتھ
مشابہت ہے اور مردوں کا عورتوں کی یا عورتوں کا مردوں کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے،حدیث
پاک میں ایسا کرنے پر لعنت آئی ہے۔
صحیح بخاری ودیگر
کتبِ احادیث میں حضرت سیدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ
عنہ سے مروی ہے: ”لعن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المتشبھین من الرجال بالنساء،
والمتشبھات من النساء بالرجال“ یعنی اللہ
کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم نے لعنت
فرمائی عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر اور مردوں سے
مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر۔(صحیح بخاری، جلد2،صفحہ 874،
مطبوعہ:کراچی)
امام
اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :”مرد
کو عورت ، عورت کو مرد سے کسی لباس ،وضع، چال ڈھال میں بھی تشبہ
حرام نہ کہ خاص صورت وبدن میں ۔ “(فتاوی رضویہ ، جلد22، صفحہ 664، رضا
فاؤنڈیشن ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟