Mard Ke Liye Chandi Ki Anguthi Ke Wazan Me Stone Shamil Hai Ya Nahi?

مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی کے وزن میں نگ شامل ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر:WAT-152

تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   یہ مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ”مرد کے لئے چاندی کی وہی انگوٹھی جائز ہے جس کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہو“ پوچھنا یہ ہے کہ اس وزن میں نگ کو شامل کیا جائے گا یا نگ کے بغیر صرف چاندی کا وزن ساڑھے ماشے سے کم ہونا چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس وزن میں نگ کو شامل نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف چاندی کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہونا چاہیے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم