Machli Ko Murdar Murgi Ka Gosht Khilana

مچھلی کومردارمرغی کاگوشت کھلانا

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2067

تاریخ اجراء: 27ربیع الاول1445 ھ/14اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میر امچھلی فارم ہے،میرا سوال یہ ہے کہ مچھلی کی ایک قسم ہے جس کا نام ہے "مَلی " یہ گوشت خور مچھلی ہے، تو کیا میں اسے مری ہوئی مرغی کا گوشت ڈال سکتا ہوں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مردارکھلاناکسی بھی جانورکوجائزنہیں ہے ۔لہٰذا پوچھی  گئی صورت میں آپ مچھلی کو مردار مرغی کا گوشت نہیں ڈال سکتے ۔ حاشیۃ الشلبی میں ہے: ”كذلك الميتة لا يجوز أن يطعمها كلابه؛ لأن في ذلك انتفاعا والله تعالى حرم ذلك تحريما مطلقا معلقا بأعيانها.“ ترجمہ:اسی طرح اپنے کتوں کو مردار کھلانا جائز نہیں کیونکہ یہ اس مردار سے نفع حاصل کرنا ہے اور اللہ تعالی نے اسے مطلقاً اس کے عین سے معلق کرتے ہوئے حرام قرار دیا۔ (حاشیۃ الشلبی مع تبیین الحقائق ،ج6،ص49،مطبوعہ ملتان)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم