مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر: Web-439
تاریخ اجراء: 28ذوالحجۃالحرام1443
ھ/28جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ لوگوں کے واٹس
ایپ اسٹیٹس دیکھنا کیسا؟ بعض لوگ گانے اور کچھ لوگ اسلامک
اسٹیٹس لگاتے ہیں ،بعض لوگوں نے پہلے اسلامک اسٹیٹس لگائے ہوتے
ہیں ،پھر میوزک والے اسٹیٹس لگائے ہوتے ہیں ، جس سے پتہ
نہیں چلتا اور اچانک میوزک پلے ہوجاتا ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
گانوں، میوزک اور بے حیائی
پر مشتمل واٹس اپ اسٹیٹس قصداً دیکھنا ناجائز و گناہ ہے، اسلامی
پوسٹ یا کسی دینی ودنیوی معلومات پر مشتمل
اسٹیٹس لگانا یا اس طرح کا کسی
کا اسٹیٹس دیکھنا جائز
ہے۔ نیز جس شخص کے متعلق معلوم ہو کہ اس کے اسٹیٹس پر اسلامی
اور غیر اسلامی (یعنی میوزک، گانے وغیرہ)
دونوں طرح کی چیزیں ہوتی ہیں اس شخص کے اسٹیٹس
کو دیکھنے سے بچنا چاہئے تاکہ اچانک
کوئی گانا وغیرہ سامنے نہ آجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟