Ladki Ke Chehre Par Daane Ho, Us Ki Surgery Karwana Kaisa?

لڑکی کے چہرے پر دانے ہوں،اس کی سرجری کروانا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-277

تاریخ اجراء:21ربیع الآخر1443ھ/27نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   لڑکی کے چہرے پر دانے ہوں، تو  سرجری  کے ذریعے اس کی صفائی کروائی جا سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صورتِ مسئولہ میں محض زینت اور حسن (خوبصورتی) مقصود ہو، تو اس کے لیے آپریشن یا سرجری کروانا،جائز نہیں ہے، اسی طرح اگر کوئی کریم یا دوا وغیرہ استعمال کرکے ان دانوں کا خاتمہ ممکن ہو، تو یہی صورت اپنانے کی اجازت ہو گی، سرجری کی اجازت نہیں ہو گی، کیونکہ آپریشن یا سرجری کی اجازت ضرورت و حاجت کے وقت ہے اور یہاں  ضرورت اس  کے بغیر بھی پوری ہو سکتی ہے ۔ البتہ اگر آپریشن یا سرجری کی ضرورت و حاجت ہو جیسے چہرے  پر دانے بہت زیادہ ہوں یا کوئی بڑا دانہ ہو کہ  جس کی وجہ سے چہرہ بدنما لگتا ہو اور  کریم وغیرہ  کسی جائزذریعے سے  وہ درست نہ ہو سکے،  تو اس کو کسی سرجری وغیرہ کے ذریعے درست کروایا جا سکتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم