Kya Animation Banana Jaiz Hai ?

کیا اینیمیشن بنانا جائز ہے؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-36

تاریخ اجراء:23محرم الحرام1443ھ/01ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیااسلام میں اینی میشن بنانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایسی اینی میشن جو بے حیائی وبے پردگی نیز میوزک وغیرہ غیرشرعی معاملات پر مبنی ہوں، یا مخرب اخلاق ہوں ان کی بالکل اجازت نہیں۔البتہ وہ اینی میشن جوان تمام  خرابیوں سے پاک ہوں اور ان میں کسی کو سبق سکھانے کے لیے کوئی کردار پیش کیا جائے تویہ نہ صرف جائز بلکہ  معاشرے کی تعلیم واصلاح کے لیے ایک مثبت اقدام ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم