Koi Rishtedar Qata Taluqi Par Majboor Kare To Kya Karen ?

کوئی رشتہ دار قطع تعلقی پر مجبور کرےتوکیاکریں؟

فتوی نمبر:WAT-242

تاریخ اجراء:09ربیع الآخر 1443ھ/15نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر بارہا کوشش کے با وجود  ہمارے  قریبی رشتہ دارہمیں قطع تعلقی پر مجبور کریں تو  ہمیں کیا رویہ اپنانا چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کوئی رشتہ دار آپ کو قطع تعلقی پر مجبور کریں ،تو(جب تک کوئی شرعی وجہ نہ ہو) آپ ان سے قطع تعلقی نہ کریں ۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”صل من قطعک“ترجمہ جو تم سے تعلق توڑے ،تم اس  تعلق سے جوڑو۔ (مسند امام احمد بن حنبل،ج28،ص570،الحدیث17334،مؤسسۃ الرسالۃ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم