kiya Kitabain aur Kapre Nafli Sadqay Ke Toor Par De Sakte Hain?

کیا کتابیں اور کپڑے نفلی صدقے کے طور پر دے سکتےہیں؟

مجیب:  مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:  Aqs:1015

تاریخ اجراء:  05 رجب المرجب 1438ھ/03 اپریل 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کتاب ، کپڑے یا اسی طرح کی دوسری چیزیں بھی نفلی صدقہ میں دی جاسکتی ہیں ؟

       سائلہ:اسلامی بہن (کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نفلی صدقہ کرنے میں رقم دینا ہی ضروری نہیں ، کوئی دوسری چیز مثلا کتاب ، کپڑے ، راشن وغیرہ بھی دیا جا سکتا ، احادیث مبارکہ میں رقم کے علاوہ بھی متعدد چیزیں صدقہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے لہذا جو چیز میسر ہو اس کو صدقہ کر دینا چاہیے البتہ یہ خیال رہے کہ وہ چیز دینا بہتر ہے جس کی سامنے والے کو ضرورت یا فائدہ ہو ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم