مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1454
تاریخ اجراء:13شعبان المعظم1444 ھ/06مارچ2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی مرض یا کسی
موذی جانور سے ڈسے شخص کو کسی کافر سے دم کروانا کیسا ہے؟
بِسْمِ
اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
کافرسے دم وتعویذ کرواناشرعاممنوع ہے ۔کیونکہ
دم وتعویذکی بنیادی شرط ہے کہ الفاظ دم وتعویذکفریہ،شرکیہ، نامعلوم المعنی
پرمشتمل نہ ہوں اورکفارکے متعلق یہ اطمینان نہیں کہ وہ کفریہ
وشرکیہ الفاظ سے محفوظ رہیں گے۔ نیز کفار،مسلمانوں کی بدخواہی
میں کمی نہیں کرتے کیاعجب کہ کوئی ایساتعویذدے
جواسے نقصان کرے ۔اوراگربالفرض صحیح دم وتعویذبھی کرے
تواس میں اس کی محبت دل میں بیٹھنے کااندیشہ ہے
جوکہ مسلمان کولائق نہیں نیزاس کے نتیجے میں اگربتقدیرالہی
شفاء ہوگئی تو ایمان وعقیدے کی خرابی کااندیشہ
ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟