Khushboo Laga Kar Qabristan Jana

خوشبو لگا کر قبرستان جانا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1361

تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1445 ھ/13جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا خوشبو یا عطر لگا کر قبرستان جا سکتے ہیں کوئی جن تو نہیں پیچھے پڑ جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   خوشبولگا کر قبرستان جانا شرعاًجائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں ،عموماً جن بدبودار اور گندی چیزوں کی طرف مائل ہوتے ہیں نہ کہ خوشبودار اشیاء کی طرف یہ عوام میں غلط مشہور ہے کہ خوشبو لگانے سے جن پیچھے پڑ جاتے ہیں یالپٹ جاتے ہیں، بلکہ خوشبو لگانا تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنت ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم