مجیب: ابو حذیفہ
محمد شفیق عطاری
فتوی نمبر: WAT-1404
تاریخ اجراء: 24رجب المرجب1444 ھ/16فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا گناہ ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی مجبوری کے بغیر کھڑے ہو کر پیشاب
کرنا مکروہ و ممنوع ہے۔کھڑے ہوکرپیشاب کرنے میں کئی حرج
ہیں ،مثلا:
بدن اورکپڑوں
پرچھینٹیں پڑنا،جسم ولباس کوبلاضرورت شرعیہ ناپاک
کرنااوریہ حرام ہے ۔ان چھینٹوں کے باعث ،عذاب قبرکامستحق
ہونا۔وغیرہ وغیرہ ۔بہار شریعت میں ہے : ”کھڑے
ہو کر یا لیٹ کر پیشاب کرنا مکروہ ہے۔ملخصا “ (بہار شریعت ، ج1 ، حصہ2 ، ص409 ، مکتبۃ
المدینہ ، کراچی)
سیدی
اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ارشاد
فرماتے ہیں : ”کھڑے ہو کر پیشاب کرنے میں چار حرج ہیں
: اوّل: بدن اور کپڑوں پر چھینٹیں پڑنا ، جسم ولباس بلاضرورتِ
شرعیہ ناپاک کرنا اور یہ حرام ہے ۔۔۔ دوم:
ان چھینٹوں کے باعث عذابِ قبر کا استحقاق اپنے سر پر لینا ۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
تنزھوا من البول فان عامۃ عذاب القبرمنہ
(پیشاب سے بہت بچوکہ اکثر عذابِ قبر اُسی سے ہے)
۔۔۔ سوم: رہگزر پر ہو یا جہاں لوگ موجود ہوں ، تو
باعثِ بے پردگی ہو گا ، بیٹھنے میں رانوں اور زانوؤں کی
آڑ ہو جاتی ہے اور کھڑے ہونے میں بالکل بے ستری اور یہ
باعثِ لعنتِ الٰہی ہے۔ حدیث میں ہے: لَعَنَ
اللہُ الناظرَ والمنظورَ الیہ (اللہ کی لعنت
دیکھنے اور دکھانے والے پر) ۔۔۔ چہارُم: یہ
نصارٰی سے تشبّہ اور ان کی سنّتِ مذمومہ میں اُن کا اتباع
ہے ، آج کل جن کو یہاں یہ شوق جاگا ہے ، اس کی یہی
علّت اور یہ موجبِ عذاب وعقوبت ہے ۔۔۔ اس حرکت سے
نہی اور اس کے بے ادبی وجفا و خلافِ سنّتِ مصطفٰی
صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہونے میں احادیثِ
صحیحہ معتمدہ وارد ہیں ۔ ملخصا “(فتاوٰی
رضویہ ، ج4 ، ص 585۔587 ، مطبوعہ رضا
فاؤنڈیشن ، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟