مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2402
تاریخ اجراء: 14رجب المرجب1445 ھ/26جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرے گھر کی
دیوار پر بہت سے کوے آ کے بیٹھ جاتے ہیں اور میں ان کو
کھانا ڈال دیتی ہوں، کسی نے کہا کہ انھیں کھانا نہیں
ڈالنا چاہیے کیونکہ یہ
انسان کو گالی دیتا ہے، تو اس بارے میں رہنمائی کریں
کہ کیا کوے کو کھانا نہیں ڈال سکتے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کوّوں کو کھانا ڈالنا ممنوع ہے،حدیث پاک میں
کوّے کو فاسق جانوروں میں شمار کیا گیا ہے اورکوّوں کی
دعوت کرنا ہندؤوں کی رسم ہے۔ لہذا
آپ کو چاہیے کہ اس عمل سے پرہیز کریں۔
جہاں تک یہ بات
ہےکہ کوّا انسان کو گالی دیتا ہے تو ایسی کوئی بات
ہمارے علم میں نہیں جس نے یہ کہا ہے وہ اس کا مستند حوالہ بیان
کرے۔
حدیثِ پاک میں:"خمس فواسق ، يقتلن في الحل
والحرم : الحية ، والغراب الأبقع ، والفأرة ، والكلب العقور، والحدأة " ترجمہ : پانچ جانور فاسق ہیں ، ان کو حِل اور حرم میں
قتل کیا جائے ، سانپ ، کوا ، چوہا ، کٹکھنا(بہت زیادہ کاٹنے والا ،
پاگل)کتا ، اور چیل۔)سنن ابن ماجہ ،ج02، ص1031،بیروت(
امام اہل سنت ، مجدد دین
و ملت ، الشاہ امام احمدرضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوی رضویہ
میں فرماتے ہیں:" چیل ، کوّوں کو کھلانا کوئی معنیٰ
نہیں رکھتا ، یہ فاسق ہیں ، اور کوّوں کی دعوت رسمِ
ہنود۔"(فتاویٰ رضویہ
، ج20 ،ص 590، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟