مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-420
تاریخ اجراء: 18محرم الحرام1443 ھ/17اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کوا
کھاناحرام ہے یانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہمارے علاقوں میں پایاجانے والاکوا،جو مردار کھاتا
ہےاوراس کے رنگ میں سفیدی بھی سیاہی کے ساتھ
ہوتی ہے یہ کھانا بالاتفاق ناجائز و حرام ہے ،اسی طرح
پہاڑی کوا کہ جس کا رنگ مکمل سیاہ ہوتا ہے اس کا کھانا بھی حرام
ہے۔
امامِ اہلسنت الشاہ امام
احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:” مردار خوار کوا، جسے
غرابِ ابقع بھی کہتے ہیں کہ اس کے رنگ میں سپیدی
بھی سیاہی کے ساتھ ہوتی ہے،بالاتفاق ناجائز ہےاور
اسی حکم میں پہاڑی کوا بھی داخل کہ بڑا اور یک رنگ
سیاہ ہوتا اور موسم گرما میں آتا ہے ۔“(فتاوی
رضویہ ،جلد20،صفحہ319۔320،رضافاؤنڈیشن، لاھور)
فتاوی رضویہ میں ہے:”یہ کوے کہ ہمارے
دیارمیں پائے جاتے ہیں سب حرام ہیں۔“(فتاوی
رضویہ ،جلد20،
صفحہ
320،رضافاؤنڈیشن،
لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟