مجیب:محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1176
تاریخ اجراء:21ربیع الاول1444ھ/18اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کپڑوں کی دکان پر کپڑوں کے
ڈسپلے کے لیےپتلا رکھنا کیسا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جاندار کا پتلا بناناجس میں
چہرہ کے اعضا واضح ہوں سخت ناجائز و حرام ہے کہ اسلام میں بلا عذرِ
شرعی تصویر بنانا، بنوانا شرعاًناجائز و حرام ہے۔ اسی طرح
اس کو دکان وغیرہ کسی جگہ
بطورتعظیم رکھنا بھی ناجائز و
حرام ہے کہ احادیثِ مبارکہ میں اس کی بہت سخت وعید یں
بیان ہوئی ہیں بلکہ جاندار کی تصویر کے مقابلے میں
ان کے مجسموں کی حرمت تو اور بھی زیادہ ہے ۔البتہ
اگر چہرہ کے اعضا واضح نہ ہوں تو تصویر
کے حکم میں نہیں لیکن
عورت کے جسم کے مجسمے جس میں اس کے اعضاء کی نمائش ہو اس سے بھی
بچنا بہتر ہے کہ حیا کے خلاف ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟