مجیب:مولانا محمد حسان
عطّاری
مصدق:مفتی محمد قاسم عطّاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بعض خواتین جب بال بناتی ہیں،
تو ان کے بال گرتے ہیں ، جنہیں وہ اپنے پاس جمع کرلیتی ہیں
، پھر ان کو جلادیتی ہیں ۔ کیا ایسا کرنا
درست ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انسان اپنے تمام اجزاء کے ساتھ قابل تکریم ہے ،
جسم سے جدا ہونے والے بالوں یا ناخنوں کے ساتھ کوئی بھی ایسا
معاملہ جو تکریم کے خلاف ہو کرنے کی اجازت نہیں ، بالوں کو
جلانا بھی اسی قبیل سے ہے، لہٰذا بالوں کو جلانے کی
اجازت نہیں ، انہیں بہتے پانی میں بہانا ممکن ہو تو وہاں
ڈلوادیں، ورنہ ان کو کسی جگہ دفنا دیں اور اگر دفنانا بھی
ممکن نہیں تو کسی صاف جگہ ڈال دیں ، البتہ
خواتین ان کو ایسی جگہ ڈالیں جہاں کسی غیر
مرد کی نظر نہ پڑے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟