Kafir Ya Badmazhab Ko Dekh Kar Musibat Zada Ko Dekh Kar Parhne Wali Dua Parhna

کافر یا بدمذہب کو دیکھ کر مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا پڑھنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1353

تاریخ اجراء: 27جمادی الثانی1445 ھ/10جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر جو دعا پڑھی جاتی ہے:الْحَمْدُ للہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً

   کیا  یہ دعا کسی کافر یا بدمذہب کو دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کافر یا بدمذہب کو دیکھ کر  بھی مصیبت زدہ کی دعا پڑھنا جائز ہے اس دعا کا مقصد یہ ہے کہ آدمی جب کسی کو مصیبت میں دیکھےتو اللہ تعالیٰ کا شکر بجالائے کہ میں اس مصیبت میں مبتلا نہیں اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگے کہ میں اس آفت میں مبتلا نہ  ہوں اور یہ معنی کسی کے ساتھ مخصوص نہیں  بلکہ کافر یا بدمذہب جس آفت میں مبتلا ہےہم اس آفت سے بھی پناہ چاہتے ہیں لہٰذا اسے دیکھ کر بھی دعا پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم