Jawan Aurat Ka Chacha Se Musafa Karna Kaisa?

جوان عورت کا چچا سے مصافحہ کرنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-136

تاریخ اجراء:01ربیع الاول 1443ھ/10اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا جوان عورت اپنے چچا کے ساتھ ہاتھ ملا سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سگاچچامحارم میں سے ہے،لہذا اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو،تو اس کے ساتھ ہاتھ ملانے میں شرعاً حرج نہیں اوراگر فتنے کا اندیشہ ہو،تو پھر اس کےساتھ بھی ہاتھ ملانے کی شرعاً اجازت نہیں ہوگی۔

   اورغیرمحارم مثلاً چچا کے بیٹے، ماموں کے بیٹے، کزنز، شوہر کے بھانجے، بھتیجے اور ان کے علاوہ دیگر غیر محرموں سے عورت کا ہاتھ ملانا ضرور ناجائز و گناہ ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم