مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1522
تاریخ اجراء: 03رمضان المبارک1444 ھ/25مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہڈی کھانے کا کیا
حکم ہے؟ اگر منع ہےتو جو لوگ نرم ہڈی کھلاتے ہیں اور اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وہ حلال جانور جو شرعی
طریقےسے ذبح کیا گیا ہو، اس کی ہڈی فی نفسہ
حلال ہے،پس جب تک نقصان نہ دے،اس کا کھانا جائز ہے لہذا حلا ل مذبوح جانورکی نرم ہڈی، جسے
لوگ خود کھاتے ہیں یا اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں ،یہ جائز
وحلال ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ فتاوی رضویہ
شریف میں ہے: ”جانور حلال مذبوح کی ہڈی کسی قسم کی
منع نہیں جب تک اس کے کھانے میں مضرت نہ ہو، اگر ہو تو ضرر کی
وجہ سے ممانعت ہوگی،نہ اس لئے کہ ہڈی خود ممنوع ہے۔“(فتاوی
رضویہ ،
جلد20، صفحہ344، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟