مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-2117
تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی1445 ھ/24اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جنّت میں زیادہ تعداد غریب
لوگوں کی ہوگی کیونکہ
عموماً و اکثر مالدار لوگ سرکشی و گناہوں میں مبتلا ہوجاتے
ہیں اور غریب عموماً
دین دار ہوتے ہیں ۔
چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : " عن النبي صلى اللہ عليه وسلم
قال: اطَّلَعت في الجنة فرأيتُ أكثرَ أهلها الفقراء، واطَّلعتُ في النار فرأيتُ
أكثر أهلها النِّساء"یعنی نبی پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : میں نے جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ اس
میں زیادہ تر غریب لوگ تھے اور میں نے جہنم میں
جھانکا تو دیکھا کہ اس میں زیادہ تر عورتیں
تھیں۔(
صحیح بخاری ،حدیث 3241،ج 4،ص 117،دار طوق النجاۃ)
مذکورہ
حدیث پاک کے تحت مرآۃ المناجیح میں ہے” کیونکہ
حضرات انبیاء کرام کی اطاعت کرنے والے اکثر فقراء ہی رہے،آج بھی
دیکھ لو کہ علماء حفاظ وقت پڑنے پر غازی شہیداکثر غریب
لوگ ہی ہوتے ہیں،اب بھی مسجدیں،دینی مدرسے غریبوں
کے دم سے آباد ہیں،امیروں کے لیے کالج،سینما،کھیل
تماشے ہیں فرمان پاک بالکل درست ہے۔" (مراۃ المناجیح،ج 7،ص 56،قادری پبلشرز،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟