Itikaf ke doran ilm e deen sikhna sikhana kaisa ?

اعتکاف کے دوران علم دین سیکھنا سکھانا کیسا ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-731

تاریخ اجراء:13جمادی الاول 1444  ھ/08دسمبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال   

     جب ہم رمضان المبارک میں اعتکاف  میں بیٹھتے ہیں تو کیا ہم درس دے سکتے ہیں مسجد میں؟ مطالعہ کر سکتے ہیں علم حاصل کر سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     جی ہاں! معتکف مسجدمیں یہ سب نیک اعمال کرسکتاہے بلکہ علم دین سیکھنا،سکھاناتوافضل نیکی ہے اس میں جتنا وقت گزارے اتناہی اچھاہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم