Istarah Dua Dena Kaisa Allah Apko Umr e Khizri Ata Farmaye

اس طرح دعا دینا کیسا کہ ”اللہ آپ کو عمرِ خضری عطا فرمائے“

مجیب: ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا  عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-325

تاریخ اجراء:10ذیقعدۃالحرام 1443 ھ/10جون 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا کسی کو یوں دعا دے سکتے ہیں کہ ”اللہ آپ کو عمرِ خضری عطا فرمائے“؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمرِ خضری کی دعا سے مراد طویل عمر کی دعا ہے ،لہٰذا اس طرح دعا دینا،  جائز ہے ،لیکن بہتر یہ ہے کہ یوں دعا دی جائے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیوں بھری لمبی زندگی عطا فرمائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم