مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد
عطاری
فتوی نمبر:WAT-2379
تاریخ اجراء: 07رجب المرجب1445 ھ/19جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
علم ِدین
حاصل کرنے والے کو اگر دوران
ِ طالب علمی موت آ جائے تو احادیث ِ مبارکہ میں اس کے بارے میں درج ذیل فضیلتیں بیان کی گئی
ہیں:
(1):دوران
طالب علمی وفات پانے والا ،اللہ تعالی سے ملاقات کے وقت درجہ نبوت کے علاوہ انبیاء کرام علیہم السلام کے درجے
میں ہو گا،چنانچہ ”المعجم الاوسط للطبرانی“ میں حدیث ِ مبارک منقول ہے:” قال رسول ﷲ صلیﷲعليه
وآله وسلم من جاءه أجله وهو يطلب العلم
لقي ﷲ ولم يكن بينه وبين النبيين إلا درجة النبوة“ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو
علم دین حاصل کرتے ہوئے موت آگئی،
وہ اﷲ تعالی سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے اور انبیاء
کرام علیہم السلام کے درمیان
صرف درجہ نبوت کا فرق ہو گا۔(المعجم الأوسط،جلد9،صفحہ
174،مطبوعہ دار الحرمين، القاهرة)
(2):دوران
طالب علمی وفات پانے والے اور
انبیاء کرام علیہم السلام کے درمیان جنت میں ایک درجے کا فرق ہو گا،چنانچہ علامہ ابن
عبدالبر رحمۃ اللہ علیہ نے ”جامع بيان العلم و فضله“ میں حدیث ِ مبارک نقل کی ہے: ”قال رسول ﷲصلى ﷲ عليه وسلم: من
جاءه الموت وهو يطلب العلم ليحيي به الإسلام فبينه وبين الأنبياء في الجنة درجة واحدة“ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کسی
کو موت اس حال میں آئے کہ وہ علم حاصل کر رہا تھا تاکہ اس علم کے ذریعے
اسلام کو زندہ کرے گا تو اس کے اور انبیاء کرام کے درمیان جنت میں
صرف ایک درجے کا فرق ہو گا۔(جامع بيان العلم وفضله،جلد1،صفحہ206،مطبوعہ
دار ابن الجوزي ، السعودية )
(3):دوران
طالب علمی وفات پانے والا،شہید
ہے،چنانچہ ”الکنز العمال“میں ہے:”إذا
جاء الموت لطالب العلم وهو على هذه الحال مات وهو شهيد
“ترجمہ:جو کوئی علم دین حاصل کرتے ہوئے ،وفات پا جائے ،تو وہ شہید ہے۔(کنز
العمال،جلد10،صفحہ137،مطبوعہ مؤسسة
الرسالة)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟