مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1369
تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا حضرت یوسف
علیہ السلام کی بیٹی کا نام میشائیم تھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضرت یوسف علیہ السلام نے جب اس دنیا سے
پردہ فرمایا تو ان کے دو بیٹے
اور ایک بیٹی حیات تھی جن کا نام ر حمت تھا
،میشائیم حضرت یوسف علیہ السلام کی
بیٹی کے نام طور پر ہمیں نہیں ملا ،البتہ آپ علیہ
السلام کے ایک بیٹے کا نام ”میشا“ تھا ۔
تفسیرِ
خازن میں ہے:”ولد ليوسف من امرأة العزيز
ثلاثة أولاد أفراثيم وميشا ورحمة امرأة أيوب“ یعنی
(عزیزِ مصر کے انتقال کے بعد اس کی بیوی سے شادی
کی)اس سے آپ کو تین اولادیں ہوئیں، افراثیم ،
میشا (یہ دونوں بیٹے تھے)اور حضرت ایوب علیہ السلام
کی زوجہ رحمت۔(تفسیر
خازن، جلد2،صفحہ 558، مطبوعہ:بیروت)
تذکرۃ
الانبیاء میں حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق ہے
:’’آپ علیہ السلام کی وفات کے وقت آپ کے پسماندگان
میں دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی ۔۔۔آپ
علیہ السلام کی بیٹی کا نام ”رحمت “تھا۔“(تذکرۃ الانبیاء،صفحہ:239، مکتبہ امام احمد رضا
،راولپنڈی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟