Hashmi Syed Kon Hota Hai ?

ہاشمی سید کون سی لڑی سے ہیں؟

مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-565

تاریخ اجراء: 14رجب المرجب  1443ھ/16فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    ہاشمی سید کون سی لڑی سے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ہاشمی وہ کہلواتا ہے جوحضرت علی و جعفر و عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب  کی اولاد سے ہو،جبکہ سید وہ ہوتا ہے جو صرف حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد سے ہو اور وہ بھی وہ اولاد جو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے ہو۔لہذا اس تفصیل سے ہرسید ،ہاشمی ہوتا ہے ،مگرہرہاشمی ،سید نہیں ہوتا۔یعنی جس کا سید ہونا یقینی ہے ،اس کا ہاشمی ہونا بھی یقینی ہے ۔البتہ بعض وہ لوگ جو صرف ہاشمی ہوتے ہیں،سید نہیں ہوتے وہ بھی خود کو سید کہلوانا شروع کردیتے ہیں ،اگراس طرح کے اشخاص خود کو ہاشمی سید کہلواتے ہیں تو ان کا سید کہلوانا جائز نہیں ہے،یہ صرف خود کو ہاشمی کہلوا سکتے ہیں سید نہیں کہلوا سکتے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم