مجیب:مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3071
تاریخ اجراء: 07ربیع الاول1446 ھ/12ستمبر2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا گرافکس کا کام کرنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فی نفسہ گرافکس کا کام کرنا شرعاً جائز ہے،البتہ اگر اس میں غیر شرعی امور میں سے کوئی امر پایا جائے،تو پھرناجائز ہو گا،جیسے اگر اس میں کسی ناجائز چیز کی تشہیر ہو، یاکسی جاندارکی کاغذوغیرہ پرتصویربناناہویاکمپیوٹرمیں بنانی ہولیکن پرنٹ نکالنے کے لیے وغیرہ وغیرہ ،تو پھر اس کی اجازت نہیں ہو گی۔
سنن ابن ماجہ میں حدیث
رد المحتار میں ہے” أن الأصل في الأشياء الإباحة“ترجمہ: اشیاء میں اصل مباح ہونا ہے۔(رد المحتار علی الدر المختار،ج 1،ص 105،دار الفکر،بیروت)
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:” بہرحال نفسِ اجرت کہ کسی فعلِ حرام کے مقابل نہ ہو ، حرام نہیں ، یہی معنی ہیں اس قولِ حنفیہ کے کہ ": یطیب الاجر وان کان السبب حراما کما فی الاشباہ وغیرھا" یعنی اجرت طیب ہوگی، اگرچہ سبب حرام ہے ، جیسا کہ الاشباہ وغیرہ میں ہے۔ (فتاوی رضویہ،ج 19،ص 501،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟