مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1749
تاریخ اجراء: 25ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/14جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جس جگہ میت کو غسل دیا جائے اس جگہ سات دن
تک موم بتی جلانا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بعض جگہوں میں لوگوں میں
یہ مشہور ہے کہ :"جس جگہ میت کو غسل دیا جائے اس جگہ سات
دن تک روشنی کا انتظام کیا جائے، کیوں کہ وہاں پر روح آتی
ہے اور اگر وہاں روشنی کا انتظام نہ ہو تو اس گھر کے مکینوں کو نقصان
پہنچنے کا اور میت کو قبر میں تکلیف ہونے کا اندیشہ ہوتا
ہے۔"یہ بات باطل اور من گھڑت ہے، اس بات کی شریعت میں
کوئی حقیقت نہیں ہے، لہذا
جس جگہ میت کو غسل دیا جائے، اس جگہ سات دن تک موم بتی جلانا، اگربلاضرورت ،محض اس
باطل نظریے کی وجہ سے ہو تو جائز نہیں ہے، بلکہ اسراف اور گناہ
ہے، اور اگر وہاں کسی کو لائٹ کی حاجت ہے، کہ وہاں روشنی کی
ضرورت ہے، اس وجہ سے وہاں بقدر ضرورت،وقت ضرورت تک روشنی کا اہتمام کیا، تو اس میں
کوئی حرج نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟