Ghar Me Janwar Wale Khilone Rakhna Kaisa ?

جانوروں والے کھلونے گھرمیں رکھنا

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1023

تاریخ اجراء:       01صفر المظفر1444 ھ/29اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچوں کا گھر   میں    کتے ،بلی،گڑیا   وغیرہ  والے کھلونوں سے کھیلنا اور ایسے کھلونوں کو خریدنا کیساہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   گھروں میں جانوروں والے کھلونے  رکھناجائز ہے،کیونکہ  ان کا استعمال عموماً تعظیم کے طور پر نہیں ہوتا، بلکہ اہانت پر مشتمل ہوتا ہےکہ بچے انہیں اٹھاتے، پٹختے رہتے ہیں ،البتہ اگران کی تصویرواضح ہواورکسی  واقعی جاندارکی ہو(کسی فرضی کی نہ ہو) تو یہ کھلونے تعظیم کے ساتھ سجا کر نہیں رکھ سکتے، نیز ان پر بچوں کو میوزک لگا کر دینا بھی جائز نہیں ۔

    اس تفصیل کےمطابق بچوں کےلیے جانوروں والے کھلونوں    سے کھیلنا جائز ہے اوران کی  خریدو فروخت بھی جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم