مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1797
تاریخ اجراء:13محرم الحرام1446ھ/20جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا غیر مسلم کےہاتھ کا بنا ہوا کھانا دال سبزی وغیرہ خرید کر کھایا جا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غیر مسلم سے دال سبزی وغیرہ جس میں گوشت نہ ہو،خرید کر کھانا گناہ نہیں ، البتہ بچنا بہتر ہے ۔
اس طرح کے ایک سُوال کے جواب میں وقارُ المِلّت حضرتِ مولیٰنا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:اگر غیر مسلم کھانا وغیرہ فروخت کرتا ہے تو اُس سے وہ چیزیں خرید کر کھانا، جائز ہیں جن میں گوشت کی مِلاوٹ نہ ہو، گوشت غیر مسلم کا پکایاہوا مسلمان خرید کر بھی نہیں کھا سکتا۔لہٰذا سب لوگ جب ایک مکان میں رہتے ہیں تو مسلمانوں کو اپنے کھانے پینے کا انتِظام علیٰحدہ کرنا چاہئے ۔(وقارُ الفتاوٰی، جلد1،صفحہ 345، بزمِ وقار الدین ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟