مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2739
تاریخ اجراء: 01ذیقعدۃالحرام1445
ھ/10مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غیر عالم تقریر
کرسکتا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غیر
عالم كا وعظ و تقریر کرناجائز نہیں ،ہاں اگر اپنی طرف سے کچھ بیان نہ
کرے کسی سنی صحیح العقیدہ عالم دین کی تصنیف
سے پڑھ کر سنائے تو حرج نہیں ۔
فتاوٰی رضویہ میں ہے :
وعظ میں اور ہر بات میں سب سے مُقَدّم اجازتِ اللہ و رسول ہے جل اللہ و صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم ۔جو کافی عِلم نہ رکھتا ہو، اُسے وعظ کہنا حرام ہے
اور اس کا وعظ سُننا جائز نہیں ۔“(فتاوٰی رضویہ
،ج23،ص 378،رضا فاونڈیشن، لاہور)
اسی
میں ہے: ’’جاہِل اُردو خواں اگر اپنی طرف سے کچھ نہ کہے بلکہ عالِم کی
تصنیف پڑھ کر سنائے تو اِس میں حَرَج نہیں۔۔۔جاہل
خود بیان کرنے بیٹھے تو اُسے وعظ کہنا حرام ہے اور اُس کا وعظ
سننا حرام ہے اور مسلمانوں کو حق ہے بلکہ مسلمانوں پرحق ہے کہ اُسے منبر سے
اُتار دیں کہ اِس میں نَہْیِ مُنکَر ( یعنی بُرائی سے منع کرنا)ہے اورنَہْیِ
مُنکَر واجِب ۔ “(فتاوٰی رضویہ ،ج23،ص
409،رضا فاونڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟