Gas Wala Compressor Istemal Karna Kaisa Hai ?

گیس والا کمپریسر استعمال کرنا

مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2162

تاریخ اجراء: 23ربیع الثانی1445 ھ/08نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   گیس والا کمپریسر استعمال کیا تو گناہ ہوگا کیا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   گیس کی کمی پوری کرنے کے لئے کمپریسر لگانادرست نہیں کہ خلافِ قانون ہے اور خلافِ قانون   کام کرنا ممنوع ہے نیز اس کی وجہ سے پڑوسیوں کو یا دوسرے لوگوں کو ضرر پہنچتا ہے کہ ان کو گیس کم جاتی ہے ۔

   فتاوی رضویہ میں ہے:’’کسی ایسے امر کا ارتکاب جو قانوناً ناجائز ہو، اور جرم کی حد تک پہنچے، شرعاً بھی ناجائز ہو گا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کا مرتکب ہو کر اپنے آپ کو سزا اور ذلت کے لئے پیش کرنا شرعاً بھی روا نہیں، قال تعالی :﴿ لا تلقوا بایدیکم الی التھلکۃ ﴾ ترجمہ : اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو۔"( فتاوی رضویہ، جلد 20، صفحہ 192، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم