مجیب:مولانا اعظم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3350
تاریخ اجراء:04جمادی الاخریٰ1446ھ/10دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا آتشبازی کے شو دیکھنا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آتش بازی کے شو کرنا، شرعا ناجائزو حرام ہے، کیونکہ یہ مال کو ضائع کرنا ہے اورمال کوضائع کرنا،حرام ہے، اور جب ایسے شو کرنا حرام ہے توان کاتماشہ دیکھنابھی حرام ہے کہ جس کا کرناحرام ہو اس کا تماشہ بنانا بھی حرام ہوتا ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن آتش بازی کے حوالے سےفرماتے ہیں:’’
آتشبازی جس طرح شادیوں اور شب براءت میں رائج ہےبیشک حرام اور پورا جرم ہے کہ اس میں تضییع مال ہے۔ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کو شیطان کےبھائی فرمایا۔قال اللہ تعالی:﴿ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا اِنَّ الْمُبَذِّرِیۡنَ کَانُوۡۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیۡنِ وَکَانَ الشَّیۡطٰنُ لِرَبِّہٖ کَفُوۡرًا﴾(اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:کسی طرح بے جا خرچ نہ کیاکرو،کیونکہ بے جا خرچ کرنے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔)"(فتاوٰی رضویہ،جلد23،صفحہ279، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں:"شعبدہ باز بھان متی بازیگر کے افعال حرام ہیں اور اس کا تماشہ دیکھنا بھی حرام ہے کہ حرام کو تماشہ بنانا حرام ہے۔"(فتاوٰی رضویہ،جلد21،صفحہ159، رضافاؤنڈیشن ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟