مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2634
تاریخ اجراء: 28رمضان المبارک1445 ھ/08اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
eyebrows کو شیپ دینے
کےلیے اس کے اوپر نیچے تھوڑے بالوں پر اسکن کلر بلیچ کر سکتے ہیں ؟ اس سے eyebrows کی تھوڑی شیپ بن جاتی ہے، بالکل باریک نہیں کرتے بلکہ جو بال
برے لگتے ہیں بس وہ دور سے نظر نہیں
آتے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوال میں بیان کردہ زینت اختیار
کرنا خواتین کےلیے جائز ہے۔ بشرطیکہ بلیک یا
اس سے ملتا جلتا کلر نہ کریں ،یونہی ابرو کے بال اکھاڑ کر
باریک نہ کریں ۔
"زینت کے شرعی احکام" میں سوال ہے:”ہم دلہن کے چہرے پر میک اپ کرتے ہوئے آئی
بروز پر تھوڑا بہت کلر ، کاجل، سرمہ، پنسل
اور شیڈز وغیرہ لگاتی
ہیں۔۔۔۔اسی طرح ابرو کے زائد کالے بالوں کو بلیچ اور کلر
کر کے ڈائی لگا کر جلد کا ہم رنگ کردیا جاتا ہے، تو کیا بھنوؤں
کی اس طرح کی زینت کرنا جائز ہے؟
اس کے جواب
میں درج ہے:”آپ کےلیے آئی بروز یعنی
ابرو کی مذکورہ زینت کرنا بھی جائز ہے، بشرطیکہ ابرو کے
بال اکھاڑ کر باریک نہ کریں، ناپاک اشیاء پر مشتمل کریم
یا پاؤڈر نہ لگائیں اور سفید بالوں کو سیاہ یا مائل
بہ سیاہ(یعنی سیاہ سے ملتاجلتا) خضاب یا کلر
استعمال نہ کریں۔ “ (زینت کے شرعی احکام
،ص52، مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟