Eye Liner Lagana Kaisa Hai ?

آئی لائنر (Eye Liner) لگانا کیسا ؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2216

تاریخ اجراء: 03جمادی الاول1445 ھ/18نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا  آئی لائنر لگانا ، جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فی نفسہ عورتیں  زینت کےطور پر   آئی لائنر لگا سکتی ہیں، جبکہ اس میں کسی قسم کی  ممنوع شرعی چیز کی ملاوٹ نہ ہو۔

   البتہ! یہاں اس کے ضمن میں یہ مسئلہ بھی ذہن نشین رہے کہ  اگرایسا آئی لائنر ہو کہ  جس کی تہہ جم جاتی ہو اور اسے دھونے کے بعد بھی جرم جسم تک پانی پہنچنے سے مانع ہو، تو اس کے لگے رہنے کی صورت میں  وضو و غسل نہیں ہو گا، بلکہ اسے اتار کر اوپر پانی بہانا ہو گا، بشرطیکہ اسے اتارنا ممکن ہو۔اور اگر اتارنا ممکن نہ ہو یا اس میں شدید حرج واقع ہو رہا ہو، تو حرج کی وجہ سے اتارے بغیر وضو و غسل تو ہو جائے گا، لیکن یاد رہے کہ  اپنے قصد (ارادے) سے ایسی حالت پیدا کرنا، ناجائز و گناہ ہے، کیونکہ خود سے ایسی حالت اپنانا جو وضو و غسل اور فرض یا واجب  عبادات کو اپنی شرائط کے ساتھ پورا کرنے میں رکاوٹ بنے گناہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم