مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ
عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-579
تاریخ اجراء: 21رجب المرجب 1443ھ/23فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فاتحہ میں کہا جاتا ہے "ایک لاکھ چوبیس
ہزار انبیاء کم و بیش"کیا
یہ بولنا صحیح ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس طرح بولنا بالکل درست ہے۔کیونکہ انبیاء کرام علیہم
الصلوۃ و السلام کی تعداد معین کرنا جائز نہیں ہےکہ اس
بارے میں مختلف روایات ہیں ۔لہذا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے بارے
میں کہنا ہو تو اس طرح کہہ سکتے ہیں
کہ کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کرام علیہم
الصلوۃ والسلام ۔بہارشریعت
میں ہے " انبیاء کی کوئی تعداد معیّن کرنا
جائز نہیں، کہ خبریں اِس باب میں مختلف ہیں اور تعداد معیّن
پر ایمان رکھنے میں نبی کو نبوّت سے خارج ماننے، یا غیرِ
نبی کو نبی جاننے کا احتمال ہے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں،
لہٰذا یہ اعتقاد چاہیے کہ اﷲ (عزوجل) کے ہر نبی پر
ھمارا ایمان ہے۔ "(بہارشریعت،ج01،حصہ01،ص52،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟