مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-451
تاریخ اجراء: 26محرم الحرام1444ھ/25اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی
کے ساتھ بعض لوگ ”ص“ لکھ دیتے ہیں
یونہی صحابۂ کرام کے نام کے ساتھ شارٹ (short) میں ”رض “اور بزرگ کے نام کے
ساتھ ”رح “لکھتے ہیں ان کایہ عمل کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حضورسیدِ عالم صلی اللہ تعالی
علیہ واٰلہٖ وسلم کے
نام کے ساتھ صرف ”ص“ یا ”صلعم“ لکھناسخت ناجائزوحرام ہے، مکمل درود پاک
لکھنا چاہیے ۔نیزصحابۂ کرام اور اولیا ئے عظام کے
ناموں ساتھ” رض“ یا ”رح“ لکھنا بھی ممنوع ہے، مکمل ”رضی
اللہ تعالی عنہ“اور ”رحمۃ
اللہ تعالی علیہ“ لکھا
جائے۔
بہار شریعت
میں ہے:”اکثر لوگ آج کل دُرود شریف کے بدلے صلعم، عم، ؐ، ؑ لکھتے ہیں، یہ ناجائز و سخت
حرام ہے۔ یوہیں رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی
جگہ ؓ ، رحمتہ اﷲتعالی
کی جگہ ؒ ، لکھتے ہیں یہ
بھی نہ چاہیے۔“(بہار شریعت
،جلد:1،
حصہ:3، صفحہ :534،مطبوعہ مکتبۃالمدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟