کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Aqs:857 |
تاریخ اجراء:16محرم الحرام1438ھ/18اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر دلہن کو پاؤں میں زیور پہنایا جاتا ہے جس میں پاؤں کی انگوٹھی بھی شامل ہے ، کیا اسے اس طرح کے زیورات پہنانا ، جائز ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن(صدر ،کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
دلہن کو زیورپہنانا،جائز و درست ہے اور اس کے پاؤں میں دیگر زیورات کے ساتھ ساتھ انگوٹھی بھی پہنائی جاسکتی ہے کیونکہ انگوٹھی بھی ایک طرح کا زیور ہے اور زیور پہننا عورت کی جائززینت ہے مگر اتنا خیال رکھنا ضروری ہے کہ جو بجنے والا زیور پہنایا جائے ، چلنے وغیرہ میں اس کی آواز نا محرم مردوں تک نہ جائے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟
تین ماہ کا ناجائز حمل ضائع کروانے کا حکم؟