Dua Mangne Ya Tauba Karne Ke Baad Aisa Lagna Ke Dua Ya Tauba Qubool Nahin Hui

دعا مانگنے یا توبہ کرنے کے بعد ایسا لگنا کہ دعا یا توبہ قبول نہیں ہوئی

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1243

تاریخ اجراء: 28جمادی الاول1445 ھ/13دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دعا مانگنے اور تو بہ کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ میری تو بہ قبول نہیں ہوئی دوبارہ رعا مانگوں اور تو بہ کروں ایسی صورت میں کیا کیا جائے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   توبہ و استغفار جتنی مرتبہ ہو سکے دن میں کیا کریں کہ توبہ کرنا بھی ایک نیکی ہے، توبہ  قبول ہوئی یا نہیں؟ یہ ویسے بھی یقینی طور پر معلوم نہیں ہو سکتا ، اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حسن ظن رکھیں،مایوسی کا شکار نہ ہوں ،جہاں  تک تعلق ہےدعا کے قبول ہونے کا تو آپ کو دعا مانگتے وقت دل سے اللہ عزوجل پر پختہ توکل کرنا ہوگا کہ یہ دعا کے قبول ہونے کے اہم ارکان میں سے ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم