مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-832
تاریخ اجراء: 19 جماد ی الثانی1444
ھ/12جنوری2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مرغ دن میں اذان دے تو
اچھا نہیں ہوتا ،کیایہ
درست ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرغ
دن اور رات میں اذانیں دیتا رہتا ہےاورروایات میں
وارد ہوا کہ جب مرغ کی اذان سنو،تو اللہ سے اس کا فضل مانگو کہ مرغ فرشتے کو
دیکھتا ہے اور علمائے کرام نے یہ ارشاد فرمایا کہ
حدیث پاک میں چونکہ کسی قسم کی
قید بیان نہیں کی گئی کہ مرغ کی فلاں
وقت کی اذان کے وقت فضل مانگو وغیرہ لہٰذا یہاں ہر وقت
کی اذان مرادلینازیادہ بہترہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ مرغ
کی اذان کسی بھی وقت کی ہو ، وہ بری نہیں ،
اس کو برا کہنادرست نہیں ،اگر اس سے بدشگونی لی
جائے تو یہ فعل ناجائزہے ۔
حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
مروی ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:”اذا
سمعتم صیاح الدیکۃ فاسالوا اللہ من فضلہ فانھا رات ملکا واذا
سمعتم نھیق الحمار فتعوذوا باللہ من الشیطان فانہ رای
شیطانا“یعنی جب
تم مرغ کی اذان سنو،تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ مرغ
فرشتے کو دیکھتا ہےاور جب تم گدھے کا رینکنا سنو، تو مردود شیطان سے
اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا
ہے۔(صحیح بخاری ،
حدیث 3303، صفحہ 447،مطبوعہ:ریاض)
اس حدیث پاک کی شرح
بیان کرتے ہوئے حکیم الامت
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
لکھتے ہیں: ”ظاہر یہ ہے کہ یہاں ہر مرغ کی ہر آواز
مراد ہے جسے ہم مرغ کا اذان دینا کہتے ہیں۔ بعض لوگوں نے
تہجد کے وقت کی مرغ کی آواز مراد لی، بعض نے صبح صادق کے وقت
کی آواز، مگر پہلے معنی زیادہ ظاہر ہیں کہ حدیث
میں کوئی قید نہیں، مرغ کی ہر اذان پر دعا مانگنا
چاہیے۔ یعنی مرغ رحمت کا فرشتہ دیکھ کر بولتا ہے،
اس وقت کی دعا پر فرشتے کے آمین کہنے کی امید ہے۔ “(مراٰۃ المناجیح،جلد4،صفحہ 32،
ضیاء القرآن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟