مجیب: مفتی محمد قاسم عطّاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ڈِمپلز ( Dimples ) کے لئے گالوں میں
سرجری کروانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منہ کی دونوں جانب
گالوں یا ٹھوڑی پر پڑنے والے چھوٹے چھوٹے گڑھوں کوڈِمپلز (Dimples) کہتے ہیں ، جو عموماً
ہنستے وقت دکھائی دیتے ہیں اور انہیں چہرے میں
خوبصورتی کا سبب سمجھا جاتا ہے۔بعض لوگوں کے چہرے پہ قدرتی طور
پر ڈمپلز ہوتے ہیں ، جبکہ بعض اس کے لئے سرجری کرواتے ہیں ، جسے ( Dimpleplasty
) کہا جاتا ہے۔ اس میں گالوں کے اندرونی حصہ سے کچھ گوشت
نکال دیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے ہنستے وقت گالوں پر ڈمپلز
دکھائی دیتے ہیں۔
اس تفصیل کے بعد حکمِ
شرعی یہ ہے کہ ڈِمپلز بنوانے کے لئے سرجری کروانا ، ناجائزوحرام
اور گناہ ہے ، کیونکہ یہ اللہ پاک کی تخلیق یعنی
اس کی پیدا کی ہوئی چیز میں تبدیلی
کرنا ہے اور اللہ پاک کی تخلیق میں خلافِ شرع تبدیلی
حرام اور گناہ ہے ، قراٰن و حدیث میں اسے شیطانی کام
اور باعثِ لعنت قرار دیا گیا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟