Digital Cartoon banane Ka Hukum

اینی میشن ( Animation)بنانے کا حکم

مجیب: ابومصطفی محمد کفیل رضامدنی

فتوی نمبر: Web-336

تاریخ اجراء:25ذیقعدۃالحرام 1443 ھ/25جون 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا اینی میشن(Animation) بنانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایسی اینی میشن جو بے حیائی وبے پردگی نیز میوزک وغیرہ غیرشرعی معاملات پر مبنی ہوں یا مخرّب اخلاق(اخلاق میں بگاڑ پیدا کرنے والی) ہوں ان کی بالکل اجازت نہیں۔البتہ وہ اینی میشن جوان تمام  خرابیوں سے پاک ہوں اور ان میں کسی کو سبق سکھانے کے لیے کوئی کردار پیش کیا جائے، تویہ نہ صرف جائز بلکہ معاشرے کی تعلیم واصلاح کے لیے ایک مثبت اقدام ہے ،جیسا کہ مدنی چینل کڈز پر جائز اینی میشن  ویڈیوز پیش کی جاتی ہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم