مجیب: ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1270
تاریخ اجراء: 21ربیع الثانی 1444 ھ/17نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دس
بیبیوں کی کہانی ، سیدہ بی بی کی
کہانی نامی کتابیں پڑھنے کی منتیں ماننا اور
اور پاس پڑوس کی عورتوں کو بلا کر کہانی پڑھنا اور سننا سنانا
کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ جو کہانیاں عموماً گھروں میں عورتیں
پڑھواتی ہیں مثلا دس بیبیوں کی کہانی ،مولی
علی کا معجزہ وغیرہ یہ سب من گھڑت اور جھوٹی کہانیاں
ہیں ،لہذا ان کو ہرگز ہرگز نہ پڑھوایا جائے ۔بلکہ ان کی
جگہ ان مقدس ہستیوں کے متعلق صحیح
روایات پرمشتمل بیان کسی سنی عالمہ سے کروایا جائے
اوران کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وغیرہ کا
اہتمام کیا جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟