مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2671
تاریخ اجراء: 09شوال المکرم1445 ھ/18اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دانتوں کے ہلنے کی وجہ سے ان میں
تار لگوانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دانتوں کے ہلنے کی
وجہ سے اس میں تار لگانا جائز ہے۔
بہا ر شریعت میں
ہے:” ہلتے ہوئے دانتوں کو سونے کے تار سے بندھوانا جائز ہے اور اگر کسی کی
ناک کٹ گئی ہو تو سونے کی ناک بنوا کر لگا سکتا ہے۔ ان دونوں
صورتوں میں ضرورت کی وجہ سے سونے کو جائز کہا گیا، کیونکہ
چاندی کے تار سے دانت باندھے جائیں یا چاندی کی ناک
لگائی جائے تو اس میں تعفن پیدا ہوگا۔“(بہار شریعت،ج03،حصہ
16، ص428،مکتبۃ المدینۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟