مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1273
تاریخ اجراء: 22ربیع الثانی 1444 ھ/18نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ناخن
چبانے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دانتوں سے ناخن کاٹنا مکروہ تنزیہی اور ناپسندیدہ
عمل ہے کہ اس سے معاذ اللہ برص وغیرہ کی بیماری
پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ فتاوی ہندیہ، جلد5،
صفحہ358، ردالمحتار، جلد9، صفحہ668 اور حاشیۃ الطحطاوی
علی مراقی الفلاح میں ہے (واللفظ
للاخیر) ”قص الاظفار۔۔۔۔ یکرہ بالاسنان لانہ
یورث البرص والجنون “ ترجمہ: دانتوں سے ناخن کاٹنا
مکروہ ہے اس لئے کہ یہ برص اور جنون پیدا کرتا ہے۔(حاشیۃ
الطحطاوی علی مراقی الفلاح، صفحہ525، مطبوعہ کراچی)
بہارشریعت میں ہے ” دانت سے ناخن
نہ کھٹکنا چاہیے کہ مکروہ ہے اور اس میں مرض برص معاذ اﷲ
پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ “(بہارشریعت،
جلد3، صفحہ584، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟