Cigarette Pina Kaisa?

سگریٹ پینا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-285

تاریخ اجراء:23ربیع الآخر 1443ھ/29نومبر 2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سگریٹ پینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کوئی کہے کہ دکان سے سگریٹ لا دو ،تو اسے سگریٹ لا کر دینا جائز ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایسی سگریٹ جو نشہ نہ لائے ،پینا جائز تو ہے، مگر یہ منہ میں بدبو اور صحت کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ لہذا اس سے بچنا بہتر ہے۔ پھر اگر اس کے پینے کے بعد منہ میں بدبو پیدا ہو جائے تو جب تک بدبو زائل نہ ہو جائے اس وقت تک مسجد میں جانا حرام ہے اور اس حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔لہذا  اگر جماعت کا وقت قریب ہے اور پتا ہے کہ جماعت کے وقت تک میرے منہ سے بد بوزائل نہیں ہوسکے گی تو اس وقت سگریٹ یا کوئی بدبو دار چیز کھانا پینا جائز نہیں ہوگا ۔ نیز جو سگریٹ پینا جائز نہیں ،اس کا لاکردینا بھی جائز  نہیں، ورنہ جائز ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم