Choty Bachon Ko Gold Ka Zewar Phenana Kaisa?

چھوٹے بچوں کو سونے کا زیور پہننا کیسا؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-40

تاریخ اجراء:28محرم الحرام1443ھ/06ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   چھوٹے بچوں کو سونے کا زیور پہنانا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لڑکیوں کو تو سونے کے زیورات پہنانا جائز ہے ، البتہ یہ یاد رہے کہ مرد کو سونے کے زیورات پہننا جائز نہیں ہے اور اگر چھوٹے بچے یعنی لڑکے کو پہنائیں گے تو جو پہنائے گا اس پر گناہ ہو گا لہذا اس سے اجتناب کیا جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم