Cake Par Tasveer Banana Ya Lagana Kaisa?

کیک پر تصویر بنانا یا لگانا کیسا؟

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-345

تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیک پر کریم سےتصویر بناناجائز ہےیانہیں؟اسی طرح کسی کاغذپر تصویربناکرکیک پر لگاناجائز ہے یانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ذی روح(جاندار) کی تصویر بنانا،بنوانادونوں حرام ہے، خواہ کیک پر بنائی جائے یاکسی اور چیز پر یاکاغذ پر پرنٹ کرکے کیک پر لگائی جائے۔البتہ غیر ذی روح (غیرجاندار)کی  ایسی تصویرکہ جس میں کوئی شرعی خرابی نہ ہو،اسےبنانے میں حرج نہیں ہے۔مثلاکسی دینی معظم چیزمثلامسجدیانعلین شریفین وغیرہ کی تصویرنہ ہوکہ ایسی صورت میں اسے کاٹنااورکھانے کی اس طرف نسبت کرناپایاجائے گاجوکہ ادب کے منافی ہے ۔اسی طرح کفارکی کسی مذہبی چیزمثلاکرسمس ٹری،یاگرجایامندروغیرہ کی تصویرنہ ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم