تعمیرات سے پہلے بنیادوں میں ذبیحہ کا خون ڈالنا کیسا ؟ |
مجیب: مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Fmd:0097 |
تاریخ اجراء: 14محرم الحرام 1438 ھ/16اکتوبر 2016 ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ عام طورپرجب مکان کی تعمیرات کاآغازکیاجاتاہے تولوگ کسی جانورکوذبح کرکے اُس کاخون بنیادوں میں ڈالتے ہیں۔شریعت کی روسے اس کی کیاحیثیت ہے؟ سائل:عبدالقیوم(نارتھ کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
مکان کی تعمیرات شروع کرنے سے پہلےجانورکوذبح کرکےبنیادوں میں اُس کاخون ڈالنایہ لغوکام ہے،شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں، ہاں اپنے مقصدمیں کامیابی حاصل کرنے اوررکاوٹوں کودورکرنے کے لئےجانورذبح کرکے اُس کاگوشت غریبوں میں صدقہ کریں تواس میں کوئی حرج نہیں۔وقارالفتاوی میں ہے:”مکان کی بنیادوں میں خون ڈالناایک لغوکام ہے۔اس کی کوئی اصل نہیں۔اگرصدقے کاجانورذبح کرکے گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، تویہ اچھاہے“ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟