Biwi ka Apne Naam Ke Sath Shohar Ka Naam Lagna

بیوی کااپنے نام کے ساتھ شوہرکانام لگانا

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1022

تاریخ اجراء:       01صفر المظفر1444 ھ/29اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت اپنے نام کے ساتھ  اپنے شوہر کا نام لگا سکتی ہے  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیوی کااپنےنام کے ساتھ شوہر کانام لگانا،جائز ہے کیونکہ بیوی کااپنےنام کے ساتھ شوہر کا نام لگانااپنانسب بتانے کے لئے نہیں ہوتا بلکہ رشتہ زوجیت کے اظہار کے لئے ہو تاہےلہذا اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔

    البتہ!زیادہ بہتریہ ہے کہ شوہرکے بجائے والدکانام لگائے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ والدکارشتہ ہمیشہ رہنے والاہے ،جبکہ شوہرکارشتہ ہمیشہ رہے ،یہ ضروری نہیں ،جیسے وفات کی صورت میں ختم ہوجاتاہے یاطلاق کی صورت میں ختم ہوجاتاہے اورپھرنام کی تبدیلی کروانی پڑتی ہے ۔اس لیے بہتریہی ہے کہ والدکانام ساتھ لگایاجائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم