مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-414
تاریخ اجراء: 07ذوالحجۃالحرام1443
ھ/07جولائی 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچھو کھانا حلال ہے یا حرام؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بچھو کھانا حرام ہے۔
علامہ عبد الغنی
الدمشقی الحنفی علیہ رحمۃ اللہ القوی لکھتے
ہیں:’’لا یحل أکل الحشرات کلھا أی
المائی والبری کالضفدع والسلحفاۃ والسرطان والفأر(ملتقطا)‘‘ترجمہ :تمام حشرات کاکھاناحرام ہے،خواہ وہ حشرات تری کے ہوں
یاخشکی کے۔جیسے مینڈک ،
کچھوا،کیکڑااورچوہا۔ (اللباب
فی شرح الکتاب،جلد3،
صفحہ95
، مطبوعہ :کراچی)
فتاوی ہندیہ
میں ہے:”ما لا دم له مثل الجراد والزنبور والذباب والعنكبوت والخنفساء
والعقرب ونحوها لا يحل أكله إلا الجراد خاصة “یعنی
جن حشرات میں بہتا خون نہیں ہوتا جیسے ٹڈی، بِھڑ،
مکھی، مکڑی، سنڈی، بچھو وغیرہ۔ان
میں سےسوائے ٹڈی کے کسی کا کھانا حلال نہیں ۔(فتاوی
ھندیہ، جلد5،صفحہ 357، مطبوعہ: بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟