Barish Ka Pani Pi Sakte Hain Ya Nahi ?

بارش کا پانی پی سکتے ہیں یا نہیں ؟

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1415

تاریخ اجراء: 13رجب المرجب1445 ھ/25جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بارش کا پانی پی سکتے ہیں، پی سکتے ہیں تو کونسی بارش کا، اور کیسے پیئے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

  کسی بھی موسم کی بارش کا پانی پینا   جائز بھی ہے اور   اس میں شفا  بھی ہے ،  قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اسے ماء ًمبارکاً  فرمایا گیا ۔  نیز اسے پینے کا وہی طریقہ ہے جو نارمل پانی پینے کا ہے، یعنی بیٹھ کر پیئے، سیدھے ہاتھ سے پیئے ،بسم اللہ شریف پڑھ کر پیئے،  تین سانسوں میں پیا جاسکتا ہے تو تین سانسوں میں پیئے، اُجالے میں دیکھ کر پیئے  اور آخر میں الحمد للہ کہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم